رانا ثناءاللہ نے لائیو پروگرام میں کلمہ پڑھنے سے انکار کر دیا پروگرام میں خاموشی بند کرنا پڑا

رانا ثنا کا طاہر اشرفی کے مطالبے پر لائیو شو میں کلمہ پڑھنے سے انکار، خواجہ سعد رفیق کے مشورے سے داتا صاحب کے اس سال ہونے والے عُرس میں یہ عمل ہو چکا ،

اپنے ہر بیان کے حوالے سے ہر قسم کی وضاحت کرنے کو تیار ہوں ہر عمل ، ہر قول اور ہر گفتگو کی معذرت اور وضاحت دینے کو تیار ہوں۔لیکن میں اس چیز کو مذاق بنانے کو تیار نہیں،صوبائی وزیر قانون کا طاہر اشرفی کو جواب۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی نیو نیوز کے پروگرام میںصو بائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ کو میزبان عاصمہ چوہدری اور پروگرام میں موجود مذہبی اسکالر علامہ طاہر اشرفی نے جب کلمہ پڑھ کر معاملے کو ختم کرنے کا کہا

loading...

تواس پر رانا ثناء اللہ نے کلمہ پڑھنے کے بجائے اس مطالبے کو کلمے کا مذاق اڑانےکے مترادف قرار دیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ نبی کریم ﷺ کافروں کو مسلمان کیا کرتے تھے لیکن اب کچھ لوگ مسلمانوں کو کافر قرار دے رہے ہیں۔ انہوں نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ خواجہ سعد رفیق کے مشورے سے داتا صاحب کے اس سال ہونے والے عُرس میں یہ عمل ہو چکا ہے ۔ خواجہ صاحب سے بات ہوئی تو ڈاکٹر اشرف جلالی نے کہا کہ آپ نے مجھے بلایا ہی نہیں،

جس پر خواجہ صاحب نے مجھ سے دوبارہ پوچھا کہ اگر آپ کو اشرف جلالی سے ملوانا چاہوں تو میں نے جواب دیا کہ میں آپ کا پابند ہوں۔آپ جیسا کہیں گے کر لوں گا۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنے ہر بیان کے حوالے سے ہر قسم کی وضاحت کرنے کو تیار ہوں ہر عمل ، ہر قول اور ہر گفتگو کی معذرت اور وضاحت دینے کو تیار ہوں۔لیکن میں اس چیز کو مذاق بنانے کو تیار نہیں ہوں۔ اس موقع پر طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ میرا ہر گز مطلب یہ نہیں کہ اس معاملے کو مذاق اور ٹھٹھہ بنایا جائے

بلکہ میں نے یہ بات حالات کے تناظر میں معاملے کو ختم کرنے کیلئے کی ہےجس پر رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ میرے ایمان پر شک کرنے والوں کے سامنے بھی میں کلمہ پڑھ لوں تب بھی وہ نہیں مانیں گے۔

مزید بہترین آرٹیکل پڑھنے کے لئے نیچے سکرول  کریں۔ ↓↓↓۔

کیٹاگری میں : news

اپنا تبصرہ بھیجیں